ابنا: پیرس کے محلے گوٹ ڈور میں ۲۰۱۳اور۲۰۱۴ء کے دوران اسلامی ثقافت انسٹی ٹیوٹ کی تاسیس کی جا رہی ہے جس کا مقصد یورپی معاشرے میں مسلمانوں کی ثقافت کی ترویج کرنا ہے۔
اس انسٹی ٹیوٹ میں اسلامی نمائشیں لگائی جائیں گی اور یہ اسلام کے تہذیب وتمدن کی نمائش کا مرکز بھی ہو گا۔
اسلامی ثقافت انسٹی ٹیوٹ میں ایک لائبریری ایک تحقیقاتی سنٹربھی قائم کیا جائے گا اور یہاں پر تعلیمی کلاسز منعقد ہوا کریں گی۔
اسلامی ثقافت انسٹی ٹیوٹ کی دونوں عمارتوں میں مذکورہ بالامراکز کے علاوہ نماز پڑھنے کے لیے ایک ہال بھی تعمیر کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس پروجیکٹ کی جگہ کو بیس لاکھ یورو سے زائد قیمت پر اسلامی مقدس مقامات کی انجمن کو فروخت کیا گیا ہے۔
.......
/169